معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد دوست اور برادر ملک ہے، سعودی عرب کی سالمیت پر کبھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ دبئی کے دوران صدر یو اے ای سے دوطرفہ تعلقات و سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی، صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، سمٹ کے موقع پر اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، ڈی پی ورلڈ کے سی او سمیت وفد سے بھی ملاقات ہوئی، دبئی کے فرمانروا سمیت سری لنکا، کویت اور بوسنیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات مثالی رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں آئی ایم ایف کی ٹیم سے تفصیلی بات چیت ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے احسن انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے پر پاکستانی ٹیم کی تعریف کی، سربراہ آئی ایم ایف نے کہا انڈسٹری تب چلے گی جب پیداواری لاگت کم ہوگی، عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ کے تعریفی کلمات حوصلہ افزاء ہیں۔
شہبازشریف نے بتایا کہ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی، کاروبار میں آسانی کی طرف مزید توجہ کی تجویز دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام سے پائیدار ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں، شرح نمو میں بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہے، معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان عظیم ملک بنے گا اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر ترسیلات زر آئیں، ترسیلات زر میں اضافہ سمندر پار پاکستان کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دبئی سمٹ میں فلسطین کے حوالے سے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا، 50 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطین میں بربریت اور نسل کشی کی اس بدترین مثال اور کیا ہو سکتی ہے، امید ہے کہ فلسطین میں امن قائم ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور بااعتماد ساتھی ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا، سعودی عرب کی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، ان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رجب طیب اردگان اسلامک دنیا کے بہترین لیڈر ہیں، ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ لیبیا کشتی حادثے پر بہت افسوس ہے، حادثے میں کچھ پاکستانیوں کی جائیں گئی ہیں، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کالے دھندے کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا ضروری ہے۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 3 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 7 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 4 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل