چولستان کا علاقہ جہاں لوگوں کو آمدورفت میں اتنی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہاں اب ایسے عوام دوست زرعی انقلابی منصوبوں کے تحت زندگی یکسر بدل جائے گی

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان کے اقتصادی سروے 2023 کے مطابق پاکستان میں زراعت کا شعبہ 22 فیصد سے زائد جی ڈی پی اور 37 فیصد ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں زرعی اجناس جیسا کہ گندم، دالوں اور آئل سیڈیز کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اسی دیرینہ مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں گرین پاکستان انیشیٹو اور جدید کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروایا گیا ، گزشتہ سال چولستان میں کامیاب جدید طرز کی فارمنگ تکنیک سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اب چولستان بیلٹ میں گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کو وسیع کیا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں 14 فروری 2025 کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب چولستان بیلٹ کا دورہ کریں گے ۔
گرین پاکستان پروگرام کے تحت چولستان بیلٹ کے مقامی کسانوں، زمینداروں اور عوام کیلئے حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے تعاون سے 14 فروری 2025 کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کنڈائی کے علاقہ میں سمارٹ ایگری فارم اور گرین ایگری مال کا افتتاح کریں گی ، جبکہ چاپو کے مقام پر وزیرِ اعلیٰ AR&FC سینٹر کا افتتاح کریں گی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب زرعی ماہرین، سائنسدانوں، کسانوں، زمینداروں اور مقامی افراد سے خطاب بھی کریں گی ۔
گرین پاکستان کا یہ منصوبہ یقیناً چولستان کے پسماندہ علاقہ مکینوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرے گا ۔
واضح رہے کہ چولستان کا علاقہ جہاں لوگوں کو آمدورفت میں اتنی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہاں اب ایسے عوام دوست زرعی انقلابی منصوبوں کے تحت زندگی یکسر بدل جائے گی ۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 7 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago





