Advertisement
تجارت

بجلی کی قیمت میں1روپے 22 پیسے فی یونٹ کمی واقع

سی پی پی اے کے مطابق اس وقت گردشی قرض کا حجم 2384 ارب روپے ہے جبکہ کے ای کا گزشتہ چار سال میں 500ارب روپے کے قریب ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 13 2025، 1:51 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی قیمت میں1روپے 22 پیسے فی یونٹ کمی واقع

حکومت کی جانب سے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں1روپے 22 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔


ملک بھر کے صارفین کیلئے دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی گئی ،جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ، قیمت میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر فروری کے بلوں پر ہوگا ۔ 

سی پی پی اے نے بتایا تھا کہ کے فور کی ڈیٹ ری پروفائلنگ سے 18ارب روپے کی بچت ہوئی،دوران سماعت، گردشی قرض کی سود کی ادائیگی کا بوجھ صارفین پر ڈالے جانے کا انکشاف ہوا۔


قبل ازیں یپرا کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی تھی ۔
سی پی پی اے نے بتایا کہ گردشی قرض پر سود کی ادائیگی صارفین پر 2 روپے 83پیسے فی یونٹ پڑتی ہے۔


سی پی پی اے کے مطابق اس وقت گردشی قرض کا حجم 2384 ارب روپے ہے جبکہ کے ای کا گزشتہ چار سال میں 500ارب روپے کے قریب ہے۔

Advertisement