گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے


لاہور: پولیس نے ایف آئی اے کورٹ کے باہراسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ روز انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی، جہاں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور اے ایس آئی شاہد پر شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ایک کانسٹیبل اہلکار شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اہلکاروں پر تشدد کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور روپوش ہو گئے تھے،جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز نے خود کی۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے مطابق پولیس نےانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کی خدمت کرتے ہیں اور فرض کی راہ میں جان دینے والے افسران اور اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- an hour ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago





