ضیا محی الدین کوان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے 2012 میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا

پاکستان کے معروف و ممتاز اداکار ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی دوسری برسی آج منائی جار ہی ہے۔
ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کا آغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کے تھیٹر کے لیے کام کرتے رہے، پرفارمنگ آرٹس گویا ضیا محی الدین کے مزاج کا نمایاں ترین پہلو رہا۔
نوحہ اور مرثیہ خواں کے طور پر ان کی ایک الگ ہی پہچان رہی، ذاتی زندگی میں بھی وہ ہمیشہ خوش رو، خوش خط اور خوش مزاج نظر آئے۔
ضیا محی الدین نے برطانوی سینما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔
انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت برطانیہ میں تھیٹر کے لیے وقف کیا، ضیا محی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے یادگار کردار ادا کیا،ضیا محی الدین نے "ضیا محی الدین شو" کے نام سے ایک سٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی، اس کے علاوہ انہوں نے کئی انگریزی اخبارات کیلئے کالم بھی تحریر کئے ۔
ضیا محی الدین کوان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے 2012 میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبان ضیا محی الدین 13 فروری 2023 کو کراچی میں92
برس کی عمر میں انتقال کر گئے،ان کی دوسری برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور فنکار برادری کی جانب سے ان کی خدمات کے اعترا ف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 3 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 3 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 4 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 37 منٹ قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 3 گھنٹے قبل