سویت یونین نے ان کو سب سے بڑا ایوارڈ لینن پیس سے نوازا،فیض واحد ایشیائی شاعر تھے جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا


لاہور:انسانی حقوق کے علمبرداراور اردو زبان کے عہد ساز انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا 114 واںآج یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔
اُردو کے مایہ ناز شاعر فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی شاعری سے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کیخلاف ساری زندگی جدوجہد کی اور اس کی پاداش میں کئی بار قید ہوئے اور جلا وطنی بھی کاٹی لیکن حق گوئی ترک نہ کی،اور ثابت کیا کہ حق گوئی کسی ایک کے لئے نہیں بلکہ ہر خطے اور زمانے کیلئے ہوتی ہے۔
فیض احمدفیض کوبیسویں صدی کے سب سے بڑے انقلابی شعراء میں شمار کیا جاتا ہے،ان کی شاعری نہ صرف اردو ادب کا قیمتی سرمایہ بلکہ مظلوموں کے حقوق کی آواز ہے،انہوں نے انقلابی فکر اورعاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔
ان کی زندگی جدوجہد اور قربانیوں کی ایک داستان ہے،ان کی شاعری نے معاشرتی برائیوں، استحصال اور آمریت کے خلاف لوگوں کو بیدار کیا،ان کا کلام دستِ صبا زنداں نامہ اور نقشِ فریادی ظلم کے خلاف جدوجہد اورامید کی شمع بنے، ان کی شاعری کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا جو آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے۔
اس کے علاوہ فیض احمد فیض کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں، ان کا کلام محمد رفیع، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن، آشا بھوسلے اور جگجیت جیسے نامور گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا، انہوں نے درجنوں فلموں کیلئے غزلیں، گیت اورمکالمے بھی لکھے۔
خاص کر ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی ان کی نظم مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ بہت مشہور ہوئی۔
فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے اردو زبان کو بین الاقوامی سطح پر سربلند کیا، انہیں علمی و ادبی خدمات پر متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا۔
فیض احمد فیض کو ان کی لاجواب شاعری اور انقلابی نظریات کی بدولت سویت یونین نے ان کو سب سے بڑا ایوارڈ لینن پیس سے نوازا،فیض واحد ایشیائی شاعر تھے جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
فیض احمد فیض 20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں راہی ملک عدم ہوگئے تھےلیکن ان کا کلام ان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور ان کا فلسفہ محبت اور انقلاب کا پیغام دیتا رہے گا۔

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 16 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل














