اسلام آباد: امریکا کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق موڈرنا ویکسین کی یہ کھیپ کوویکس، یونسیف اور حکومت پاکستان کی شراکت سے پاکستانی عوام کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ اس کا مقصد کورونا کے سدباب کیلئے بین الاقوامی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور موثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔
1/3 Today, 2.5 million doses of the Moderna COVID-19 vaccine donated by the United States arrived at Islamabad International Airport. The vaccines will be delivered to the Pakistani people in partnership w/ COVAX, @UNICEF & the @GovtofPakistan. https://t.co/7E16mk2gi2 pic.twitter.com/ZScjfzlbPt
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) July 2, 2021
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویکسین کی یہ کھیپ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ 21 جون کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ آٹھ کروڑ میں سے پانچ کروڑ 50 لاکھ ویکسینز کو تقسیم کرنے کی فہرست جاری کر رہی ہے اور امریکہ کی اپنی بنائی ہوئی ویکسین کی تقسیم کورونا وائرس کی وبا کو دنیا بھر میں ختم کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کے عزم کے تحت کی جائے گی۔
ان آٹھ کروڑ کورونا ویکسین میں سے امریکہ 75 فیصد کوویکس کے ذریعے تقسیم کرے گا جبکہ 25 فیصد کو دنیا بھر میں (کیسز میں) اضافے سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
29 جون کو صدر جوبائیڈن نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، وائٹ ہاؤس سے جاری پریس بیان کے مطابق امریکا دنیا بھر سے کورونا کے خاتمے کے لیے کی گئی کاوشوں کی قیادت کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان کے علاوہ جنوبی امریکی ملک پیرو کو 20 لاکھ فائزر اور وسطی امریکی ملک ہنڈراس کو 15 لاکھ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں بھیجی جائیں گی جب کہ مزید ممالک کو بھی وبا سے تحفظ کے لیے مزید ویکسین کی فراہمی جاری ہے۔
امریکی دوا ساز کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔کورونا وائرس کی نئی اور متعدی اقسام پر لیبارٹری میں کیے جانے والے تجزیوں اور تجربوں سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین میں موجود کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز نئی اقسام کو پہچان سکتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید24فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار345ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ59ہزار685ہوگئی ہے ۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 17 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 12 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 12 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago






