میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے


واٹس ایپ نے 2025 کا پہلا بڑا اور بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ وہ فیچر ہے جو میٹا کی دیگر ایپس انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں پہلے سے موجود ہے اور اب اسے واٹس ایپ کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب جاری بیان کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کر ایا گیا ہے۔
ویسے تو واٹس ایپ میں پہلے سے صارفین چیٹ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ لائٹ اور کلر موڈز کا آپشن بھی دستیاب ہے مگر ٹیکسٹ ببلز کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا تھا۔
مگر اب صارفین اپنے چیٹ ببلز کے رنگ تبدیل کرسکیں گے اور اس کے علاوہ پری سیٹ تھیمز کے ذریعے بیک گراؤنڈ اور ببلز دونوں کو تبدیل کرسکیں گے۔اسی طرح صارفین کو 30 نئے وال پیپرز دستیاب ہوں گے یا اپنی فوٹو لائبریری سے بیک گراؤنڈ کے لیے تصویر کا انتخاب کرسکیں گے۔
آپ تمام واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک ہی تھیم کا انتخاب کرسکیں گے یا ہر چیٹ کے لیے الگ الگ تھیمز کو بھی منتخب کرسکیں گے۔
یہ واضح رہے کہ واٹس ایپ تھیمز صرف آپ کو ہی نظر آئیں گی، دیگر افراد کو علم نہیں ہوگا کہ آپ ان کی چیٹ ونڈو کے لیے کونسی تھیم استعمال کر رہے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور پھر ڈیفالٹ چیٹ تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
دلجیت سنگھ اور ہانیہ عامر کی کونسی فلم آ رہی ہے؟
- 14 hours ago
فلم اور ٹی وی کے ابھرتے اداکار سیف علی خان والد اور والدہ کے انتقال پر غم سے نڈھال
- 16 hours ago

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
- 16 hours ago
چیمپئنز ٹرافی : روہت شرما نے بڑا اعزاز نام کر لیا
- 11 hours ago

چیمپئنز ٹرافی : فخر زمان انجری کے باعث باہر ، امام الحق کو شامل کر لیا گیا
- 16 hours ago

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے
- 17 hours ago

لاہور : میوہسپتا ل میں خرابی کے باعث لفٹ گر گئی ، 11 نرسیں زخمی
- 12 hours ago
شہر اقتدار میں بارش سے موسم خوشگوار
- 17 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل متعارف کرا دیا
- 15 hours ago
آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس منعقد
- 13 hours ago

ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
- 14 hours ago

ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 17 hours ago