وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا انڈس ہائی وے روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثےکے لواحقین کی ہرممکن مدد کی جائے


جامشورو:صوبہ سندھ کے شہر جامشورہ میں انڈس ہائی وے پر دو کاروں کے درمیان تصادم سے 5 افراد جان کی بازی ہا ر گئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق حادثہ جامشورو میں سن کےقریب انڈس ہائی وےپر پیش آیا جہاں دو کاروں میں تصادم کے نتیجےمیں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افرادکی لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کردی ہیں، جاں بحق افراد میں عبدالغنی، جان علی شاہ سمیت دیگر شامل ہیں، زخمیوں میں لاہور کے رہائشی اسحاق نیازی، ماجد علی، بلاول نیازی سمیت دیگر شامل ہیں،مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثہ غلط سائیڈ سےکارکراسنگ کرنےکےباعث پیش آیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پرروڈحادثے پرافسوس کا اظہارکیا ، انھوں نے بیان میں کہا کہ حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا سن کرانتہائی افسوس ہوا ہے، حادثےکے لواحقین کی ہرممکن مدد کی جائے۔
وزیراعلٰی سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہیں کہ زخمیوں کا بہترین علاج کروایا جائے، انھوں نے اپیل بھی کی ہے کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے، ڈرائیورز تیز رفتاری سے گریز کریں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 20 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- an hour ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- an hour ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago







