میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے


واٹس ایپ نے 2025 کا پہلا بڑا اور بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ وہ فیچر ہے جو میٹا کی دیگر ایپس انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں پہلے سے موجود ہے اور اب اسے واٹس ایپ کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب جاری بیان کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کر ایا گیا ہے۔
ویسے تو واٹس ایپ میں پہلے سے صارفین چیٹ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ لائٹ اور کلر موڈز کا آپشن بھی دستیاب ہے مگر ٹیکسٹ ببلز کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا تھا۔
مگر اب صارفین اپنے چیٹ ببلز کے رنگ تبدیل کرسکیں گے اور اس کے علاوہ پری سیٹ تھیمز کے ذریعے بیک گراؤنڈ اور ببلز دونوں کو تبدیل کرسکیں گے۔اسی طرح صارفین کو 30 نئے وال پیپرز دستیاب ہوں گے یا اپنی فوٹو لائبریری سے بیک گراؤنڈ کے لیے تصویر کا انتخاب کرسکیں گے۔
آپ تمام واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک ہی تھیم کا انتخاب کرسکیں گے یا ہر چیٹ کے لیے الگ الگ تھیمز کو بھی منتخب کرسکیں گے۔
یہ واضح رہے کہ واٹس ایپ تھیمز صرف آپ کو ہی نظر آئیں گی، دیگر افراد کو علم نہیں ہوگا کہ آپ ان کی چیٹ ونڈو کے لیے کونسی تھیم استعمال کر رہے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور پھر ڈیفالٹ چیٹ تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے
- 4 منٹ قبل

نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی :افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ
- 29 منٹ قبل

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق "افعی الساحل" اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز،، 8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ
- 6 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کراچی میں انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

حماس کی مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز،کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کےلیے ٹریفک پلان جاری
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا اور روس کا یوکرین جنگ خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
- 3 گھنٹے قبل

وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی چینی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی امور پرگفتگو
- 6 گھنٹے قبل