Advertisement
علاقائی

نوابشاہ میں زائرین کی وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 15th 2025, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوابشاہ میں زائرین کی وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اندرون سندھ کے شہر نوابشاہ میں شہباز قلندر کے مزار کو جانے والی زائرین کی وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بوریوالا سے زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کے لیے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ قاضی احمد آمری روڈ پر پیش آیا،جاں بحق چھ افراد میں عظیم علی، ظفر علی، شیخ دلدار جتوئی، بابر علی، لطیف علی، مہراج احمد شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Advertisement