لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 جاں بحق، درجنوں زخمی
وزیراعلیٰ سندھ نے رانی پور حادثے پر اظہار افسوس کیا،اورہدایت کی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے


صوبہ سندھ کے شہرخیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے والے زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ضلع خیرپورکی تحصیل رانی پور میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاںحضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 16 زائرین جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کروایا۔
مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئی، اور انتظامیہ کی مدد کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رانی پور حادثے پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے، زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ رانی پور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کی کہ عوام ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 گھنٹے قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل






