کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیا کے بعد ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، فاروق ستار
شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا اگر آفاق احمد یہ بیان نہ بھی دیتے تو یہ ہونا تھا، آفاق احمد کو گرفتار کرنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہو گا، لوگوں میں اس وقت غم و غصہ ہے، ہم نے شہر میں آگ لگنے کو روک رکھا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، سندھ حکومت کا ظلم اور ناانصافی جاری ہے، اگر لوگوں کے زخموں پر مرہم نہ رکھی گئی تو کسی بھی وقت لاوا پھٹ سکتا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کسی سیاسی جماعت میں اگر مافیا ہے تو اس کو ختم ہونا چاہیے، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمی پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتا ہوں کہ کوئی شروعات کریں، لوگ اس وقت تنگ اور سیاست سے بے زار ہیں، آپ کراچی کے سیوریج پر کام کریں ہم سڑکیں بناتے ہیں۔
دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیوایم کی نفرت او تقسیم کی سیاست کو رد کر چکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کر چکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کر سکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔
ان کا کہنا تھا کراچی کے عوام نے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری اور نفرت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، سندھ حکومت نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل






