کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات ،گورنر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا
یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 108 شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں


کراچی:شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ڈمپرز حادثات اوراس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو ایک اور خط لکھ دیا۔
گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شہر میں انتظامی غفلت، قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ قرار دی گئی۔
ترجمان گورنر کےت مطابق خط میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی اموات سنگین مسئلہ ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ صبح 7 سے رات 11 تک بھاری ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکتی۔
گورنر سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں عدم تسلسل کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں، امید ہے سندھ ہائی کورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
جبکہ اس سے قبل، 8 فروری کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے کہا تھا کہ شہر میں افغانستان سے ڈمپر منگواکر چلائے جارہے ہیں، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور آئی جی کوخط لکھ چک
خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 108 شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں پُر تپاک استقبال
- 3 گھنٹے قبل
چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

سابق کپتان بابرعظم نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
- 8 گھنٹے قبل

’چھّیاں چھّیاں‘چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح
- 6 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیو رسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام
- 10 منٹ قبل

باجوڑ : پولیو ٹیم کے ہمراہ پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں مدارس کے نظام میں اصلاحات کی ایک نئی لہر شروع
- 9 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 60رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل
فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل