26 ہزار سے زائد شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر کشمکش جاری ہے،آئی سی سی


دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین دبئی میں ہونے والے میچ کے اضافی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے،دبئی میں شیڈول میچ کے اضافی ٹکٹس بھی ڈیڑھ گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔
آئی سی سی کے مطابق 26 ہزار سے زائد شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر کشمکش جاری ہے۔
ٹورنامنٹ میں بھارت اپنا پہلا میچ بنگلا دیش سے 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گا جبکہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا،بھارت گروپ کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں 4 مارچ کو ہوگا ۔
آئی سی سی نے فینز کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی کے میچوں کے لیے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا ہے ،آن لائن خریداری میں 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے لیکن پاک بھارت ٹاکرے کے اضافی ٹکٹس بھی فوراً فروخت ہوگئے۔
تاہم بنگلادیش، بھارت اور نیوزی لینڈ بھارت میچ کےلیے فی الحال ٹکٹس آن لائن موجود ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500 درہم یعنی 38 ہزار پاکستانی روپے تھی جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا تھا، اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 12 ہزار 500 درہم رکھا گیا تھا وہ بھی فروخت ہوگیا جب کہ 1000، 1200، 2500، 5000 درہم کا ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 15 گھنٹے قبل




