ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ عظمی بخاری
اللّٰہ کرے سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا ہے وہ جلد از جلد لگ جائے،عظمی بخاری


لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےسندھ حکومت کے ترجمانوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو پھر آپکا اللہ ہی حافظ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےلیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈز سے مکمل ہو رہے ہیں، سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالا جائے، پچھلے 16 سال سے سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے مسلم لیگ ن کی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے، اللّٰہ کرے سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا ہے وہ جلد از جلد لگ جائے، مالی سال ختم ہونے والا ہے، وزیراعلیٰ سندھ اپنے علاقے کی گلیاں نہیں بناسکے۔
پریس کانفرنس میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو پھر آپکا اللہ ہی حافظ ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے معاملات میں چچا بھتیجی کے رشتے کا کیا تعلق اور اسکا حوالہ کیوں ؟ مریم نواز پنجاب میں اپنے صوبے کے وسائل سے درجنوں بڑی سڑکیں مکمل کرچکی ہیں۔
وزیر اعلی سندھ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ ہیں جن کو اپنے حلقے میں کام کروانے کے لیے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے ترجمانوں کو زمینی پر بریفنگ بھی دیں، ان ناتجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی ہیں یہ وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 7 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک گھنٹہ قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 7 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 6 گھنٹے قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 7 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 7 گھنٹے قبل




.webp&w=3840&q=75)






