کامران قریشی نے مختلف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ لاش ندی سے ملی، اور کبھی کہا جاتا ہے کہ شیروں کو کھلائی گئی تھی۔


مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد، محمد کامران اصغر قریشی نے کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی بے گناہی پر زور دیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے اور وہ مرتضی بھٹو نہیں ہیں۔
کامران قریشی نے کہا کہ ان کے بھائی اے وی ایل سی کے انچارج ہیں اور ان کے بیٹے نے اپنے بھائی کی وجہ سے سرینڈر کیا ہے ، انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سارہ، جو ان کی سابقہ بیوی ہے، کے ہاتھ میں بیگ تھا جو چھین لیا گیا ، بیگ میں ایک لیپ ٹاپ تھا جس کا تعلق سافٹ ویئر ہاؤس سے تھا، اور اس وجہ سے اس کی سیکیورٹی رکھی گئی تھی۔
کامران قریشی نے کہا کہ ان کے بیٹے نے ون فائیو پر کال بھی کی تھی اور انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان کے پہلے راک اسٹار تھے اور مین لیٹ شو نہیں کیا گیا تھا۔
کامران قریشی نے مختلف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ لاش ندی سے ملی، اور کبھی کہا جاتا ہے کہ شیروں کو کھلائی گئی تھی۔
انہوں نے مصطفی عامر کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے کا علم 8 تاریخ کو ہوا۔
کامران قریشی نے مزید کہا کہ انہیں سسٹم پر اعتماد نہیں ہے اور پولیس والے اب ججوں کے آرڈرز کو بھی نہیں مانتے ہیں، جس سے ان کی تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ یہ واقعہ کال سینٹر سے جڑا تھا اور اسے سافٹ ویئر ہاؤس قرار دیا ، انہوں نے عدالت سے امید ظاہر کی کہ چھوٹی سی کرن باقی ہے اور کہا کہ اگر بلال ٹینشن کو ڈھونڈ لیا جائے تو کیس حل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قاتل کا نام نہیں بتائیں گے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ ان کے بیٹے کا اس قتل میں کوئی کردار نہیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 15 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 15 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 16 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل







