پولیس نے کہا کہ تمام شوائد اکھٹا کرلیے ہیں ، ملزم بیٹا والد سے رقم کا آئے دن تقاضہ کرتا رہتا تھا


پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیر حراست ملزم بیٹے لطیف آکاش نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام شواہد ثابت کرتے ہیں کہ مبینہ طور پر لے پالک بیٹے نے ہی ڈاکٹر آکاش کا قتل کیا ہے ،ایس ایس پی حیدرآباد نے ملزم کا ریکارڈبتانے سے انکارکردیا، قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی ۔
دوسری جانب ڈاکٹر آکاش انصاری کیس کے حوالے سے ایس ایس پی فرخ لنجار نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کی جھلسی ہوئی باڈی کا پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش کی تو رکاوٹ آئی لیکن اسے کرایا گیا ، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں موت کسی تیز دھار آلے سے ہوئی ، تیز دار آلے ٹوٹے ہوئے شیشے کے بھی ہوسکتے تھے لیکن وہ نشان شیشے کے نہیں تھے کسی آلے کے تھے۔
ان کو مارنے کے بعد جلایا گیا کیونکہ لنگس میں دھواں نہیں تھا ، بیٹے شاہ لطیف اور ڈرائیور کی کسٹڈی لینا بھی ایک چیلنج تھا ، جب بیٹے سے سوالات کیے تو چیزوں کو بیٹا نظر انداز کررہا تھا ، جب اس سے سوال کیا کہ پہلے بھی آپکے اشوز تھے تو اس نے کہا یہ بیٹے اور باپ کا معاملہ ہے ،ڈاکٹر آکاش کا بیٹا ہی ان کا قاتل ہے ، ڈاکٹر آکاش کو لے پالک بیٹے نے بے دردی سے قتل کیا اور فرار ہوا۔
پولیس نے کہا کہ تمام شوائد اکھٹا کرلیے ہیں ، ملزم بیٹا والد سے رقم کا آئے دن تقاضہ کرتا رہتا تھا ، ملز م آئس کا نشہ کرتا تھا ،فرانزک رپورٹ اور پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
بیٹے نے واپس آکر شواہد چھپانے کے لیے باڈی کو آگ لگائی گئی، واقعے کو یہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی کہ یہ شارٹ سرکٹ ہے ، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ، ملزم شاہ لطیف نے نشاندہی کی اور اس اعتراف جرم بھی کرلیا، اب تک یہ اکیلا ہی ملزم ہے، قتل کرنے کی وجہ اسکے والد سے رنجش تھی یہ کہتا تھا کہ اس نے بتایا کہ اسکی تذلیل ہوتی تھی،اس نے بتایا کہ اسے حرام خون کہا جاتا ہے اور لے پالک کے طعنے دیے جاتے ہیں، گرفتار ملزم نشے کے عادی تھا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago





