Advertisement
علاقائی

کراچی،کلفٹن گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 80 دکانیں متاثر، 35 تباہ

آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر جبکہ 80 سےزئد دکانیں متاثرہوئیں ، فائر بریگیڈ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Feb 18th 2025, 10:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی،کلفٹن گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 80 دکانیں متاثر، 35 تباہ

کراچی:کلفٹن گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جس کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے،
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پہلی منزل پر قائم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر جبکہ  80 سےزئد دکانیں متاثرہوئیں ۔
تاجرکے مطابق فرسٹ فلورپرآگ لگی جہاں 165 دکانیں ہیں، حکومت دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے، گلاس ٹاور میں بیٹ شیٹس اور کپڑے کی مارکیٹ ہے
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ گلاس ٹاور شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، آگ کی اطلاع پونے ایک بجے ملی،انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں روانہ کیں، دھوئیں کے باعث ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوا، فائر فائٹرزپلازہ کے اندر کام کر رہے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں سے ایک دکاندار کی بھی حالت غیر ہو گی، دکاندارکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نےبتایا کہ پلازہ کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ نے متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، پلازہ کے اطراف موجود سلنڈرزکوباہرنکال لیا گیا، کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement