سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں


کراچی: صوبائی محکمہ صحت سندھ نے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قبرکشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی، جبکہ تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سمیہ سید، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں، جو قبرکشائی کے بعد مزید قانونی کارروائی انجام دیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق قبرکشائی کا عمل قانونی تقاضے پورے کرنے اور مصطفیٰ عامر کی موت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو اے ٹی سی ٹو کے جج کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج ہی اے ٹی سی ٹو میں پیش کیا جائے۔

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 5 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 8 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 9 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 7 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 7 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 8 گھنٹے قبل