معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں دہشت گردوں کی جانب سے مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا ء کی منظوری
- 21 منٹ قبل

بی ٹو بی کانفرنس: پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کے 9 بڑے معاہدوں پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

انڈونیشیا : قرآن خوانی کی تقریب کے دوران عمارت گر گئی، 3 افرادجاں بحق، 80 سے زائد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

سابق بیوروکریٹ منصور قادر نئے الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات
- 6 منٹ قبل

آرٹس کونسل سرگودھا میں خوب صورت ڈرامہ ’’کچی مٹی کے لوگ‘‘ پیش ،عوام کی کثیر تعدادمیں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
- 16 منٹ قبل

عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، شہباز شریف ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب
- 2 گھنٹے قبل

ترکیہ: ازمیر کے قریب پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- 44 منٹ قبل

26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب،بشری بی بی سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولنگر میں پل پر سیلفی لیتا نوجوان درئے ستلج میں جاگرا
- ایک گھنٹہ قبل

مقبوضہ بیت المقدس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل