اسٹیڈیم آنے والے شائقین نیشنل کوچنگ سینٹراور چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے آج، 21 فروری اور یکم مارچ کوکھیلے جانے والے میچز کےلیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
میچز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا، اسٹیڈیم آنے والے شائقین نیشنل کوچنگ سینٹراور چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔
کار ساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ پہنچیں گے۔ ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10سے حسن اسکوائر جاسکے گی۔
پیپلز چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکے گی۔ کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے اپیل کی ہے کہ شائقین گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑک یا سروس روڈ پر کھڑی نہ کریں، شائقین کرکٹ گاڑیاں مختص مقام پر ہی پارک کریں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- ایک دن قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- ایک دن قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 40 منٹ قبل












