بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے عدالت کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا، وکیل


بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔
عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اس عدالت کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیان کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیوں اس عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوا؟ لا افسر اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 8 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 گھنٹے قبل








