بڑے ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، بڑے ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہو گی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 321 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔
پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ نے جارحانہ بلے باز کین ولیمسن کو صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں، جیت کے لیے نیوزی لینڈ سے اچھا کھیلنا ہوگا، بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، اننگز وہی اوپن کریں گے، دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دباؤ ہوگا۔
اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیلئے پر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں، کراچی سٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔
قومی سکواڈ
پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، علی امین گنڈا پور
- 2 گھنٹے قبل
مخصوص نشستوں کا کیسں : سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مستردکر دیں
- 2 گھنٹے قبل

پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت میں موجود سفارتکار کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

جعلی ادویات کے خلاف ڈریپ کا کریک ڈاؤن ، 5 جعلی ادویات سے محتاط رہنے کی ہدایت
- 30 منٹ قبل

پی ایس ایل : کراچی کنگزکی لاہورقلندرزکیخلاف بیٹنگ جاری
- 41 منٹ قبل

عیدالاضحیٰ 2025 ء کے موقع پر 5 سرکاری چھٹیوں کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

معرکہ حق میں جانیں پیش کرنےوالےشہداکاخون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،کورکمانڈرزکانفرنس
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 18 منٹ قبل

بھارت میں فواد خان کی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے پرشدید تنقید، ردھی ڈوگرا
- 2 گھنٹے قبل