بڑے ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، بڑے ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہو گی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 321 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔
پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ نے جارحانہ بلے باز کین ولیمسن کو صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں، جیت کے لیے نیوزی لینڈ سے اچھا کھیلنا ہوگا، بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، اننگز وہی اوپن کریں گے، دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دباؤ ہوگا۔
اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیلئے پر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں، کراچی سٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔
قومی سکواڈ
پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک
- an hour ago

مودی سرکار نے بلوچستان میں معصوم بچوں پر حملہ کرایا،گرپتونت سنگھ پنوں
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
- 4 hours ago

سبزہلالی پرچم کے سپاہی نشان وفا کے عنوان سے الحمراء لاہور میں تقریب کا انعقاد
- 2 minutes ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago

اسرائیل نے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی
- 5 hours ago

یونان کے جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 4 hours ago

خضدار میں اسکول بس پر حملے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید ہوگئی
- 43 minutes ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ، خضدار دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت
- 6 hours ago

سپارکو نے پاکستان میں عیدالاضحٰی کی ممکنہ تاریخ بتا دی
- 2 hours ago

انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت
- 5 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد
- 3 hours ago