چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا
ایکسپو میں 300 کے قریب معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منجمنٹ کمپنی جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا. ایکسپو میں 300 کے قریب معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو زر شاد، ڈی جی نیب محمد احترام ڈار، سید نبیل ہاشمی، محسن سید، شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، حافظ میاں محمد نعمان سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی. افتتاح کے موقع پر چئیرمین پیڈمک سمیت دیگر مہمانوں نے گرین اسٹیٹ پالیسی کے تحت پودے لگائے اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز لگانے والے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ ایکسپو میں سٹالز لگانے والی کمپنیوں کو نہ صرف اپنے کاروبار کے فروغ کا موقع ملے گا بلکہ کاروباری روابط بڑھانے میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہا آ یندہ سال اس ایکسپو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تشکیل دیا جائے جبکہ جلد ہی قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی اسی طرز کی ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 23 منٹ قبل

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
- 34 منٹ قبل

لالی وڈ کی نئی فلم’’ نواں سیاپا‘‘ کی شوٹنگ جاری ،کب ریلیز ہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 8 منٹ قبل

فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
کیاایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا؟
- 42 منٹ قبل

مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

مناہل ملک کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل