بھارتی انتہا پسند گروپ آر ایس ایس کی پہلی خاتون ریکھا گپتا دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد
50 سالہ ریکھا گپتا دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی سابق صدر ہیں


5 فروری کو دہلی انتخابات کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر اقتدار کے لیے 2 ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو نامزد کر دیا گیا، یہ اقدام علامتی طور پر اس سال بھارت کی نو فاشسٹ تنظیم کے 100 سال پورے ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی مبصرین روی شنکر پرساد اور اوم پرکاش دھنکر کی موجودگی میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوا، پارٹی کے اہم اجلاس میں بانسوری سوراج اور پروین کھنڈیلوال سمیت بی جے پی کے ارکان شریک ہوئے۔
50 سالہ ریکھا گپتا دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی سابق صدر ہیں، اپنے نام کے اعلان کے بعد ایکس پر اپنی پہلی پوسٹ میں ریکھا گپتا نے کہا کہ میں بی جے پی کی قومی قیادت اور مقننہ پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ریکھا گپتا نے 97-1996 میں دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر منتخب ہونے کے بعد طلبہ سیاست میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی دہلی اکائی کی سیکریٹری اور تنظیم کی قومی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ریکھا گپتا پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، انہوں نے 2007 میں انتخابی سیاست میں قدم رکھا، جب انہوں نے شمالی پیتم پورہ وارڈ سے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کا انتخاب جیتا تھا۔
وہ 2012 میں اسی وارڈ سے دوبارہ منتخب ہوئیں اور 2022 میں شالیمار باغ وارڈ سے جیت گئیں، گپتا دہلی بی جے پی کے مہیلا مورچہ کی جنرل سیکریٹری اور بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔
کونسلر کی حیثیت سے ریکھا گپتا نے اپنے علاقے میں سوئمنگ پول، جم، لائبریریاں اور کمیونٹی ہال جیسی سہولتیں فراہم کیں۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق انہوں نے خواتین اور بچوں کے لیے ہیلتھ چیک اپ کیمپ بھی شروع کیے اور چائلڈ لیبر کے خلاف بیداری مہم چلائی۔
وہ عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے کے خلاف میئر کے انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے منتخب تھیں، لیکن مقابلہ ہار گئی تھیں۔
دہلی اسمبلی کے انتخابات میں انہوں نے عام آدمی پارٹی کی 3 بار کی ایم ایل اے بندنا کماری کو شکست دی تھی، ریکھا گپتا اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے 8 ایم سی ڈی کونسلروں میں شامل تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ کا سرمایہ کارانہ ماحول کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی کابینہ نےارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیل: تل ابیب کی تین بسوں میں بم دھماکے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 4 گھنٹے قبل

ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، پولیس نے دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

کرک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،6 خارجی دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- 4 گھنٹے قبل

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ،وزیر اعظم شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

حکومت معیشت کوکیش لیس بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

کئی روزکے مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
- چند سیکنڈ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکی لمزکے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 گھنٹے قبل