جنوبی افریقہ کی جانب سےریان ریکلٹن103رنز بنا کر نمایاں رہے


کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےریان ریکلٹن103رنز بنا کر نمایاں رہے،جبکہ کپتان ٹمبا باووما58 اوروین ڈر ڈوسن نے52رنز کی اننگز کھیلی،ایڈین مارکرم52اورٹونی ڈی زورزی نے 11رنز بنائے۔
ایڈین مارکرم نے 52 رنز اورر ڈیوڈ ملر نے 14 رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2وکٹیں حاصل کیں،فضل الحق فاروقی،عظمت اللہ عمرزئی اورنور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ٹاس کے موقع پر کپتان ٹیمبا باوما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے ۔
اس موقع پرجبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے،حشمت اللہ نے کہا کہ ، اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہو گی ، جنوبی افریقا کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 11 گھنٹے قبل

بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب مال بردار گاڑی پٹڑی سے اتر گئی
- ایک گھنٹہ قبل

سال 2024 میں کتنے پاکستانیوں نے دبئی میں کمپنیاں بنائیں؟رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری، مختلف کارروئیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 88 کلومنشیات برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

کرک: تھانہ خرم کے ایس ایچ او پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
- 27 منٹ قبل

نوکری کا جھانسہ دیکر ملزموں کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایکسائز پولیس پشاورکی کارروائی ،گردہ فروش گروہ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں طویل رعصہ رہنا ایک مشکل تجربہ رہا ، صبا قمر
- 11 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل