ممبئی : معروف بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ و بھارتی پروڈیوسر کرن راؤ نے شادی کے 15 برس بعد راہیں جدا کرلیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ نے مشترکہ بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی پرورش مل کر کریں گے ، اس کے ساتھ ساتھ وہ دونوں " پانی فاؤنڈیشن اور دوسرے جاری منصوبوں پر اپنی شراکت داری جاری رکھیں گے ۔ عامر خان اور کرن راؤ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے زندگی بھر کے تجربات ، خوشی اور قہقہوں کو شئیر کیا ہے ، ہمارا رشتہ صرف اعتماد ، احترام اور محبت میں پروان چڑھا ہے ۔اب ہم اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے جو کہ اب شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ شریک والدین کا رشتہ ہوگا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عامر اور کرن ‘کچھ عرصہ قبل’ الگ ہوگئے تھے ۔
خیال رہے کہ عامر خان نے کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد کی پیدائش ہوئی تھی۔اس سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ عامر خان کی پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ارا خان اور بیٹا جنید خان ہے ۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 16 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 15 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 21 گھنٹے قبل



