Advertisement
تفریح

عامر خان اور کرن راؤ کا شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان

ممبئی : معروف بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ و بھارتی پروڈیوسر کرن راؤ نے شادی کے 15 برس بعد راہیں جدا کرلیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 4th 2021, 2:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  عامر خان اور کرن راؤ نے مشترکہ بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی پرورش مل کر کریں گے ، اس کے ساتھ ساتھ  وہ دونوں " پانی  فاؤنڈیشن اور دوسرے جاری منصوبوں پر اپنی شراکت داری جاری رکھیں  گے ۔ عامر خان اور کرن راؤ کی طرف سے جاری  بیان میں   کہا  گیا ہے کہ ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے زندگی بھر کے تجربات ، خوشی اور قہقہوں کو شئیر کیا ہے ، ہمارا رشتہ صرف اعتماد ، احترام اور محبت میں  پروان چڑھا ہے ۔اب ہم اپنی زندگی  کا  ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے  جو کہ  اب شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ شریک والدین  کا رشتہ ہوگا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عامر اور کرن ‘کچھ عرصہ قبل’ الگ ہوگئے تھے ۔

خیال رہے کہ عامر خان نے کرن راؤ سے  2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں  بیٹے آزاد کی پیدائش ہوئی تھی۔اس سے قبل  عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ عامر خان کی  پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ارا خان اور بیٹا جنید خان ہے ۔

Advertisement
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 6 hours ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 8 hours ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • a day ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 8 hours ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 9 hours ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • a day ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 9 hours ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 days ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • a day ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • a day ago
Advertisement