ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، محکمہ دفاع


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کے اعلی ترین عہدے پر فائز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلز سی کیو براؤن کو برطرف کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرنے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے پانچ اعلی عہدوں میں بھی تبدیلیاں کریں گے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ سی کیو براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنرل چارلز سی کیو براؤن فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے،وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔
ڈین رازن کین ایف 16 کے پائلٹ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں خفیہ ایجنسی سی آئی اے میں عسکری معاملات کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق صدر ٹرمپ نیوی کی سربراہ ایڈمیرل لیسا فرینچیٹی، فضائیہ کے وائس چیف آف سٹاف سمیت آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی برطرف کریں گے، اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف
- 6 hours ago

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 2 hours ago

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 3 hours ago

دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے،شہباز شریف
- 4 hours ago

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 15 minutes ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم’’ ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کی شوٹنگ جاری،موسیقار ذوالفقار عطرے کا آخری گانا بھی شامل
- 6 hours ago

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 2 hours ago

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 2 hours ago

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 3 hours ago

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 2 hours ago
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

اداکارہ وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب پرچاہت فتح علی خان کا رقص توجہ کا مرکز بن گیا
- 6 hours ago