اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری، مختلف کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 88 کلومنشیات برآمد
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان

اسلام آباد:محکمہ انسداد منشیات (اینٹی نارکوٹکس فورس ) کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے،مختلف کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد کی مالیت کی منشیات برآمد کر کے11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88 کلو منشیات برآمد کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جامشورو میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو افیون برآمد ہوئی،گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، جبکہ جوہر ٹاؤن لاہور میں کارروائی کے دوران 3 گاڑیوں اور گھر سے 30 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 15.6کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلو ہیروئن اور 430 گرام آئس برآمد ہوئی، رنگ روڈ پشاور پر موٹر وے پل کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نصیر آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ڈیلر کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی 12 کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمد کر لی۔
منشیات فروش کو نصیر آباد نواز شریف کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن شخص کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا۔ منشیات فروش نے اپنے سامان والے بیگ میں منشیات چھپا رکھی تھی۔
اس حوالے سےایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم ضلع قصور کا رہائشی ہے اور آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے آیا تھا، ملزم امجد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسلام آباد:محکمہ انسداد منشیات (اینٹی نارکوٹکس فورس ) کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے،مختلف کاررائیوں میں 2 کروڑ سے زائد کی مالیت کی منشیات برآمد کر کے11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88 کلو منشیات برآمد کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جامشورو میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو افیون برآمد ہوئی،گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، جبکہ جوہر ٹاؤن لاہور میں کارروائی کے دوران 3 گاڑیوں اور گھر سے 30 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 15.6کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلو ہیروئن اور 430 گرام آئس برآمد ہوئی، رنگ روڈ پشاور پر موٹر وے پل کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نصیر آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ڈیلر کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی 12 کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمد کر لی۔
منشیات فروش کو نصیر آباد نواز شریف کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن شخص کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا۔ منشیات فروش نے اپنے سامان والے بیگ میں منشیات چھپا رکھی تھی۔
اس حوالے سےایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم ضلع قصور کا رہائشی ہے اور آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے آیا تھا، ملزم امجد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 3 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 4 گھنٹے قبل

دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے،شہباز شریف
- 6 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 11 منٹ قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 4 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 4 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 8 منٹ قبل