Advertisement

اسلام آباد میں نیب افسر پراسرار طور پر جاں بحق،گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

متوفی کے اہلخانہ نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کی تحریری درخواست نہیں دی،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 23rd 2025, 10:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد میں نیب افسر پراسرار طور پر جاں بحق،گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

اسلام آبادمیں نیب افسر پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
 پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ نیب آفیسر وقاص احمد کی لاش گیسٹ ہاؤس کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی، لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
متوفی نیب آفیسر وقاص احمد تھانہ آبپارہ کی حدود جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی نیب آفیسر کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، متوفی کے اہلخانہ نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کی تحریری درخواست نہیں دی۔
ذرائع نے بتایا وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی اچانک اور پراسرار موت کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 4 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 9 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
Advertisement