Advertisement
علاقائی

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی پنجاب حکومت کے سال مکمل ہونے پر ظہرانے میں شرکت

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے خصوصی طور پر ہونہار سکالرشپ سکیم کی تعریف کی جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک بہترین اقدام ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 26th 2025, 3:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی پنجاب حکومت کے سال  مکمل ہونے پر ظہرانے میں شرکت

 

 ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی دعوت پر  پنجاب کی صوبائی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات  کو سراہا  ۔ انہوں نے چیئرپرسن  ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو حکومت کی کارکردگی اور اقدامات کی تفصیل کے ساتھ کتابچہ  بھی پیش کیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے خصوصی طور پر ہونہار سکالرشپ سکیم کی تعریف کی جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک بہترین اقدام ہے ۔ 

Advertisement