ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا


ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا دوسری جانب ملک میں بارشوں کا دھواں دھاراسپیل کے دوران مختلف حادثات میں بہن بھائی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کالام میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ،چترال ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ ،ایبٹ اباد ، ہری پور، مانسہرہ ، بٹگرام ، کوہستان، تورغر،باجوڑ ۫، مہمند ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، لکی مروت، بنوں ، کرم، ڈی آئی خان ، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش اور بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
گزشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور مالم جبہ میں برف باری ہوئی، کالام میں 22 ، پارا چنار اور دیر میں 16 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے علاوہ مالم جبہ میں 12 اور پشاور میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 3 ،کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کرک میں مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوئے جبکہ خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
دیربالا اور سوات میں بارش اوربرفباری سے سردی لوٹ آئی، مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں برفباری سے ہرسو سفیدی چھاگئی۔ بلوچستان میں بھی خوب بارش برسی، چمن میں آندھی سےگھروں کی دیواریں اور بجلی کے ٹاورگرگئے۔
پنجاب کے شہروں شیخوپورہ، فاروق آباد، رینالہ خورد، کلورکوٹ، شرقپورشریف اوردیگرعلاقوں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 5 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 5 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 5 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 5 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 9 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 10 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل