جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی، قائد حزب اختلاف


اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا ملک میں راج ہے، حکمرانوں نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بارکوشش کی، بلوچستان کے حالات انتہائی تشویش ناک ہیں، جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج ہماری اسلام اباد میں اپوزیشن جماعتوں پر مبنی ایک بڑی بیٹھک ہونی ہے، وینیو 2 سے 3 مرتبہ چینج بھی کیا گیا لیکن آج ہم بیٹھیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی کوئی نہیں چاہ رہا، کانفرنس کا ایجںڈا آئین و قانون کی بالادستی ہے، پاکستان میں جمہوریت ہے ہی نہیں، پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا ملک میں راج ہے، انہوں نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بار کوشش کی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلوچستان کے حالات بنے ہوئے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہے، کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات بہت خراب ہیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آپ دیکھ لیں کہ امن و امان کی کیا صورتحال ہے، جمہوریت کی بحالی کے لیے سڑکوں اور ایوانوں میں احتجاج ہوتا ہے جبکہ عدالتوں میں بھی احتجاج ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار راوپنڈی اور اسلام آباد دیکھ لیں وہاں پی ٹی آئی جیت گئی،، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل





