یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 کو کھلادیں، عاقب جاوید


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 کو کھلادیں، بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، پاکستان کرکٹ میں تبدیلی لانی ہے، اس عمل کو کوئی روک نہیں سکتا۔ کسی بھی ٹیم سے موازنہ کرلیں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بہترین باؤلر ہیں، بابر اعظم کے متبادل ہمارے پاس کیا آپشن ہے؟
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں تجربہ چلتا ہے، ہماری پوری ٹیم نے 400 کے قریب میچز کھیلے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم 1500 ون ڈے کھیل چکی ہے،ٹیم میں نئے کھلاڑی ہوں تو یقیناً پریشرہوتا ہے۔
سلیکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیب طاہر نے کچھ اچھی اننگز کھیلی اس لیے ان کو لائے، صائم ایوب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے خوشدل کو لے کر آئے، خوشدل بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کرلیتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صفیان مقیم کو ہم نے ہی موقع دیا تھا، ہمیں پتہ ہے کہاں صفیان مقیم کو کھلایا جاسکتا ہے، طیب طاہر نے کچھ اچھی اننگز کھیلی اس لیے ان کو لائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری بدل دیں اور انڈر 19 کی ٹیم کھلادیں، بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتی،م بھارت کے خلاف پریشر کو اچھی طرح ڈیل نہیں کررہے۔
عاقب جاوید نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں آپ کو ٹیم بنانی ہوتو کیا ٹیم بنائیں گے، کسی بھی ٹیم سے موازنہ کرلیں نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین آفریدی بہترین باؤلر ہیں، بابر اعظم کے متبادل ہمارے پاس کیا آپشن ہے؟

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago






