جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سڑک کا افتتاح کردیا

کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سعودآباد چورنگی سے تھڈو نالو اورسومارکنڈیانی گوٹھ تک 3.5 کلومیٹر روڈ کا افتتاح کردیا ،پروجیکٹ 1.2 ارب روپے کی لاگت سے مکل ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سڑک کا افتتاح کردیا
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سڑک کا افتتاح کردیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے سعودآباد چورنگی سے تھڈو نالو اورسومارکنڈیانی گوٹھ تک سڑک کا افتتاح کردیا ۔ اس پروجیکٹ پر5 جولائی 2019 کوکام  شروع ہوا تھا۔ یہ پروجیکٹ ورلڈبینک کے تعاون سے کراچی نیبرہوڈامپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہوا ہے،اجس کی لاگت پر1.2 ارب روپے خرچ ہوئے، اور اس روڈ پر 130میٹر آرسی سی برج بھی بنائے گئے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر سے  ملیر کے علاقے کی دیہی زندگی اورمعیشت میں بہتری آئے گی، روڈ کی تعمیر سے علاقے کی پراپرٹی کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے یہ روڈ  واک وے اور بیٹھک کی ایک بہترین تفریح گاہ بن گیا ہے ۔

وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اب اس علاقے کے لوگوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اس روڈ کی خوبصورتی کی حفاظت کریں ۔

اس روڈ  کا 2.9 کلومیٹر دو رویہ روڈ ہے،اس سڑک  کے ساتھ ایک کلومیٹر گرین بیلٹ کے ساتھ واک وے بھی بنایا گیا، واک وے 9 میٹر کشادہ ہے ، شہریوں کی سہولت کے لیے اس روڈ پر بہترین لائیٹ، اسٹریٹ فرنیچر اور دو بس اسٹاپ بھی بنائے گئے ہیں۔ سڑک پر 200 پولز لگاکر 140 واٹ کی ایل ای ڈی لائیٹ بھی لگائی گئی ہیں ۔

دنیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  کا امریکی ہم منصب  انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ نے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سنیچر کو بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے۔ہائیر ڈیفنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 151 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر بشارلااسد سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں، کامیابی کی امید ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے وزیر اعلیٰ کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، پورے صوبے کی توہین ہے، اسد قیصر

کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، سابق اسپیکر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے وزیر اعلیٰ کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، پورے صوبے کی توہین ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، حکومت آئین و قانون کاخیال نہیں رکھ رہی۔

اسد قیصر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت صرف زور اور دباؤ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھاناچاہتی ہے، اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ حملہ ہوا اور  بس ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے، ہمارے وزیراعلیٰ کو اغوا کیاگیا، گرفتار کیا گیا، یہ پورے صوبے کی توہین ہے، فوری طور پرعلی امین کو چھوڑا جائے، علی امین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فیصلے کیسے کرتے ہیں،ہم جرات اور ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پرُامن لوگ ہیں اور کسی طور پر اپنی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع نےعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتارکیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے کوئی مناسب جگہ فراہم کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 16 اور 17 عوام کو اجتماع اور نقل و حرکت کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے کوئی مناسب جگہ فراہم  کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کیلئے جگہ مختص کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ حسن اختر کی درخواست پر سماعت کی۔ سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور چیف کمشنر اسلام آباد مختصر عدالتی نوٹس پر پیش ہوئے۔ 

عدالت نے پوچھاکہ سیکرٹری صاحب آپ نے پورا شہر کیوں بند کیا ہوا ہے؟ موبائل سروس بند ہے کوئی ایمرجنسی میں کسی سے رابطہ نہیں کر سکتا، آپ مناسب اقدامات کریں اور اسلام آباد کو کلیئر کریں۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیےکہ اس وقت شہر ایسا لگ رہا ہے حالت جنگ میں ہے، وفود پاکستان آ رہے ہیں کوئی نامناسب واقعہ ہوتا ہے تو وزارتِ داخلہ ذمہ دار ہوگی، آپ نے فوج بھی طلب کی ہوئی ہے؟ آرمڈ فورسز سول حکام کی معاونت کرتی ہیں؟ دفعہ 144 نافذ ہے تو یقینی بنائیں کہ اس پر مکمل عملدرآمد ہو، سرکار کا کام ہے کہ شہریوں کے برابر کے حقوق کو یقینی بنایا جائے، کسی کویہ حق نہیں وہ سڑک کے درمیان اکٹھے ہو جائیں اور راستہ بند کر دیں۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا ملائیشیا کے وزیراعظم گزشتہ روز اسلام آباد میں تھے، تین چار دن میں اہم سعودی وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے، وزیرِداخلہ نے بڑی نرمی سے درخواست کی لیکن وزیراعلیٰ کے پی بضد ہیں۔ 
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کے پی بھاری حکومتی مشینری کے ساتھ آ رہے ہیں، بہت سی سرکاری مشینری کو نقصان پہنچایا گیا، جلا دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکم دیاکہ مظاہرین کو مناسب جگہ دیں جہاں احتجاج کریں یا جو مرضی کرنا ہو کر لیں، احتجاج بنیادی حق ہے جو احتجاج کر رہے ہیں وہ بھی پاکستان کے شہری ہیں آپ نے ان کی جانوں کا بھی تحفظ کرنا ہے، اگر ان کے اقدامات سے کسی اور کی جان کو خطرہ ہوتا ہے تو وہ غیرقانونی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے احتجاج کرنے والوں کو بھی اُن کے اپنے آپ سے محفوظ کرنا ہے، وزیرداخلہ کو بتا دیں کہ آپ نے یہ بیلنس رکھ کر چلنا ہے، شہر میں کرفیو کی صورتحال ہے، آپ نے حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرنے ہیں، یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد ایک پرامن شہر ہو  جو غیرملکی وفود آ رہے ہیں ہم اُن کو کیا دکھانے جا رہے ہیں؟ پاکستان کا کیا امیج جائے گا اگر ہم کنٹینرز سے بھرا اسلام آباد انہیں دکھائیں گے، اس عدالت کی ڈائریکشن کی ضرورت بھی نہیں یہ آپ کا کام ہے۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 16 اور 17 عوام کو اجتماع اور نقل و حرکت کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں تاہم یہ بنیادی حقوق قانون کے مطابق لگائی گئی مناسب قدغن پر منحصر ہیں، اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت احتجاج کیلئے مناسب جگہ مختص کرے اور مظاہرین مختص کردہ جگہ پر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll