صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا،بیرسٹر سیف


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال بھی صوبے کے مستحق خاندانوں کو رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ پیکیج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔
مشیر اطلاعات کے مطابق ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ امدادی پیکیج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہے ، یتیم اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل








