نوشہرہ: مسجد میں دھماکہ، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔


نوشہرہ: مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی اطلاعات ہیں، جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچی جب کہ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق کی حالت نازک ہونے کی اطلاع ہے۔ مولانا حامد الحق دارالعلوم حقانیہ کے بانی مولانا سمیع الحق مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ نے دھماکے میں مولانا حامد الحق کے شہد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

افغانستان نے پاکستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی ایشیا میں موجود تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں
- ایک گھنٹہ قبل

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

روس میں مسافر ٹرین پر پُل گر گیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
- 14 گھنٹے قبل

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ : پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے
- 13 گھنٹے قبل

لو گُرُو کے پشتو گانے ’سدا اشنا‘ کی دھوم
- 12 گھنٹے قبل

امریکی جنگ بندی کی تجویزپرحماس کا ردعمل آ گیا
- 12 گھنٹے قبل

چین کا امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کے الزامات پر سخت ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انکشافات، کانگریس کے صدر نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھا دیئے
- 28 منٹ قبل