ان کے نیل ہاروی اب 96 سال کی عمر کے ساتھ سب سے معمر ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں جو بقید حیات ہیں


کیپ ٹاؤن:دنیا کےمعمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر رون ڈریپر 98 سال اور 63 دن کی عمر میں جنوبی افریقا میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رون ڈریپر کا انتقال منگل کے روز گیکیبرہا کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں ہوا، جس کی تصدیق آج ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔
رون ڈریپر ایک ٹاپ آرڈر بلے باز اور جز وقتی وکٹ کیپر تھے، انہوں نے 1950 میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی جانب سے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔
رون ڈریپر 24 دسمبر 1926 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایسٹرن پروونس کی جانب سے اورنج فری اسٹیٹ کے خلاف اپنے 19ویں یوم پیدائش پر سنچری اسکور کی،انہوں نے 1949میں آسٹریلیا کے خلاف ایسٹرن پروونس کی نمائندگی کرتے ہوئے 86 رنز بنانے پر انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لیے منتخب کیا گیا تاہم 3 اننگز میں وہ صرف 25 رنز ہی بنا سکے۔
ڈریپر نے 60-1959 تک فرسٹ کلاس کرکٹ جاری رکھی اور 41.64 کی اوسط کے ساتھ اپنا کریئر مکمل کیا۔
53-1952 کے سیزن میں انہوں نے مسلسل 2 میچوں میں لنچ سے قبل سنچریاں اسکور کیں۔
دوسرے میچ میں انہوں نے دوسری اننگز میں بھی سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے طویل عرصے سے جاری کرکٹ مقابلے ’کری کپ‘ میں ایک ہی میچ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
رون ڈریپر انتقال کے بعد آسٹریلیا کے نیل ہاروی اب 96 سال کی عمر کے ساتھ سب سے معمر ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں جو بقید حیات ہیں۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 گھنٹے قبل






