وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار کی رقم ملے گی
دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، شہبازشریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا جس کے تحت کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 5 ہزار روپے کی رقم ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ر مضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہ راست مستحق افراد تک پہنچے گی،انہوں نے کہاکہ رمضان ریلیف پیکج سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزارروپے فی خاندان دیے جائیں گے،گزشتہ سال کے 7ارب روپے کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3گنا بڑھادیا ہے،2کروڑافرادرمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہو ں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سفید پوش لوگوں کی مدد کرنی ہے،رمضان ریلیف پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ رمضان پیکج پورے پاکستان کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی سے گلگت تک تمام شہروں کے مستحق خاندانوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے، اسے شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا ہے، اب عوام کو لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔
اکوڑہ خٹک حملے کی مذمت
وزیراعظم نے اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے سے ایک المناک واقعہ قرار دیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے۔
شہباز شریف نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔
رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ 2018ء میں ہو چکا تھا، ملک میں قیام امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جائے، اسی طرح پاک فوج کے افسران، جوان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہل کاروں کی قربانیاں بھی وطن عزیز کو محفوظ بنانے کے لیے دی گئیں، مگر ایک بار پھر دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، اس کی وجوہات کا سب کو پتا ہے، فی الحال اس کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 16 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 19 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 15 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 18 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 18 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
