ناصر کاظمی کاپہلا شعری مجموعہ’برگ‘ 1952 میں شائع ہوا جس نے انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرا میں لاکھڑا کیا


لاہور: اردو زبان کے مایہ نازشاعر اور جدید اردو غزل کے بنیاد ساز سمجھے جانے والے ناصر کاظمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 53 برس بیت گئے۔
منفرد اور صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو انبالہ (بھارت) میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا،انہوں نےابتدائی تعلیم انبالہ میں حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا مگر تقسیم کے ہنگاموں کی وجہ سے بی اے نہ کر پائے۔
ناصر کاظمی کاپہلا شعری مجموعہ’برگ‘ 1952 میں شائع ہوا جس نے انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرا میں لاکھڑا کیا۔
ان کا شمار جدید غزل کے اولین معماروں میں ہوتا ہے اور ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ نے 2013 ء کو خصوصی ٹکٹ جاری کیا۔

ناصر کاظمی نے ابتدا میں اختر شیرانی کے اُسلوب میں رومانی نظمیں لکھیں، اس کے بعد وہ غزل کی طرف آئے اور کئی کمال کے شعری مجموعے تخلیق کئے، جن میں برگ نے، دیوان، پہلی بارش، نشاط خواب، اعتبار نغمہ اور خشک چشمے کے کنارے قابل ذکر ہیں۔
ناصر کاظمی کی شاعری میں کرب، درد، یاد کی پرچھائیاں کچھ کھونے کا غم اور برجستگی اس انتہا کو پہنچی ہوئی ہے کہ آج تک کوئی ان لطافتوں، گہرائیوں اور برجستگی کو نہیں چھو سکا ہے۔ ’’گر نے‘‘ ان کا پہلا مجموعہ کلام ہے جس نے اپنے منفرد انداز اور خاص کیفیات سے احساسات کا برملا اظہار کیا ہے۔
شاعر ناصر کاظمی مختلف ادبی جرائد کے مدیر بھی رہے پھر ریڈیو پاکستان لاہور سے وابستہ ہوگئے اور آخری دم تک رہے۔
ناصر کاظمی 2 مارچ 1972ء کو معدے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے مگر ان کی غزلیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل









