Advertisement

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری

ڈینٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا کم از کم میرٹ 94.2227 رہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 3 2025، 3:33 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس (بیچلر آف ڈینٹل سرجری) داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
یہ لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ پر بی ڈی ایس کی 185 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، اور یو ایچ ایس نے اوپن میرٹ کے علاوہ بی ڈی ایس کوٹہ سیٹوں کے لیے بھی سلیکشن لسٹ جاری کی ہے۔

ڈینٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا کم از کم میرٹ 94.2227 رہا۔

بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اوپن میرٹ سیٹوں پر کم سے کم میرٹ 94.2227 رہا۔ اس سال سب سے زیادہ میرٹ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کا 94.2455 رہا، جبکہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کا کم از کم میرٹ 94.2409 رہا۔

 

 

Advertisement