Advertisement

بھارت نےنیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی

بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 3rd 2025, 3:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نےنیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ سٹیج کےآخری میچ میں بھارت نےنیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کےمابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کیویز نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔250رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 46 ویں اوور میں205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 81 رنز بناکر نمایاں رہے ، انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل سینٹنر نے28، ول ینگ نے 22  اور  ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ50 اوورزمیں9 وکٹوں کے نقصان پر249 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کےخلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کاشکار رہا اوربھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی30 رنز پرہی پویلین لوٹ گئے،شبھمن گل 2،روہت شرما15 اور ویرات کوہلی11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے  ورون چکرورتی نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ کلدیپ یادو نے 2، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔
بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔ 

Advertisement
عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ

عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی

  • 2 گھنٹے قبل
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز روک دی

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز روک دی

  • 9 منٹ قبل
 نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

 نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا

  • 4 گھنٹے قبل
بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر

  • ایک گھنٹہ قبل
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

  • 30 منٹ قبل
Advertisement