Advertisement

شاہ زین مری کے شہری پر تشدد کا معاملہ : دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی

ذرائع کے مطابق، مدعی مقدمہ برکت علی سومرو نے راضی نامہ کر لیا ہے، اور فریقین کے مابین راضی نامے کی کاپی بھی سامنے آچکی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 4 2025، 4:11 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ زین مری کے شہری پر تشدد کا معاملہ : دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی

کراچی کے بوٹ بیسن علاقے میں شاہ زین مری کے شہری پر تشدد کے معاملے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

ساؤتھ پولیس کے مطابق پولیس کو ابھی تک اس راضی نامے کی قانونی طور پر تصدیق نہیں ہو پائی، اور یہ معلومات میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

 تاہم ساوتھ پولیس نے واضح کیا کہ اگر ملزم شاہ زین مری کراچی میں نظر آیا تو اس کو گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، مدعی مقدمہ برکت علی سومرو نے راضی نامہ کر لیا ہے، اور فریقین کے مابین راضی نامے کی کاپی بھی سامنے آچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement