Advertisement
تجارت

فروری 2025 کے مہینے کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

گندم 2.9 فیصد، دال ماش 2.8 فیصد، آٹا 2.2 فیصد اور مرغی 1.5 فیصد سستی ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 4 2025، 4:13 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
فروری 2025 کے مہینے کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات نے فروری 2025 کے مہینے کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کی کمی آئی ہے۔
 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، جولائی سے فروری تک سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.85 فیصد رہی۔

رپورٹ میں  کہا گیا کہ فروری 2025 میں کچھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں تازہ پھل 14.9 فیصد، چینی 9 فیصد، مکھن 5.6 فیصد، مصالحہ جات 1.6 فیصد، گھی، گوشت، چاول، اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2025 میں مہنگائی 1.52 فیصد کم ہوئی۔ اس کے علاوہ، جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ فروری 2024 میں یہ شرح 23.1 فیصد تھی۔

 تاہم، فروری میں ٹماٹر کی قیمت 56.7 فیصد، پیاز کی 31.4 فیصد اور آلو کی 20.1 فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ، دال چنا 10.2 فیصد، چائے کی پتی 10 فیصد، بیسن 8.6 فیصد، چنے 5.5 فیصد سستے ہوئے۔

گندم 2.9 فیصد، دال ماش 2.8 فیصد، آٹا 2.2 فیصد اور مرغی 1.5 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی سے فروری تک تجارتی خسارے کا حجم 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال میں ملکی برآمدات کا حجم 22 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 20 ارب 35 کروڑ ڈالر تھا۔

Advertisement
Advertisement