کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
گودام میں لگی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی، فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ پرقابو پایا


کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پیر کی رات ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شدید دھویں کی وجہ سے فائر فائٹر آگ بجھانے کا عمل کئی گھنٹوں تک شروع نہیں کرسکے۔ تاہم آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ 8 گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ پرقابو پایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں تھا،اندرجانے کا بھی ایک ہی راستہ تھا۔گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پا رہے تھے۔
گودام میں گھی، تیل اور آٹے سمیت کھانے پینے کا سامان تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 4 گھنٹے قبل

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- 2 گھنٹے قبل

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 43 منٹ قبل

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 38 منٹ قبل