کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نےملزم شیراز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی جبکہ ملزم شیراز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کی تاہم پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ شیراز آپ کا وکیل کون ہے؟ جس پر ملزم شیراز کے وکیل نے کہا کہ گواہ کو ملزم بنادیا ہے۔
عدالت نے آئی او سے استفسار کیا کہ یہ کیس کس کے دائرہ اختیار میں ہے، جس پر آئی او نے بتایا کہ اسپیشل کیس ہے کورٹ آرڈر کے تحت آپ کے پاس ہے۔
عدالت نے کہا کہ 164کے بعد تو جے سی کرنا چاہیئے تھا، جس پر ملزم وکیل نے کہا کہ اگر ملزم انکار کرتا ہے یا اقرار اسے جے سی کیا جاتا ہے۔
بعدازاں عدالت نے ملزم شیراز کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا جبکہ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پولیس کی جانب سےعدالت میں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے دونوں کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا تھا تاہم ملزم ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ کی مدت آج ختم ہوگئی۔
واضح رہے کہ پولیس قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں دونوں ملزمان ارمغان اور شیراز کا 3 بار ریمانڈ حاصل کرچکی ہے۔

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 32 منٹ قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- 2 گھنٹے قبل

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 36 منٹ قبل

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں
- 3 گھنٹے قبل