ایک رپورٹ کے مطابق یہ وہ نئی ٹیکنالوجی ہے جو اب پاک فوج انٹیلیجنس معلومات کے بنیاد پر کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔


پاکستانی فوج نے وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے زمینی حملوں کی بجائے ڈرون حملوں پر فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں ایک فوجی آپریشن میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت کی ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹی پی سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا گیا۔سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کے حامی اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو دراصل میر علی کے گاؤں موسکی کی ہے۔ اس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے چند افراد ایک گھر کے احاطے میں موجود ہیں۔ ان میں سے وہ جنھیں ’ٹارگٹ‘ کہا جا رہا ہے، ایک کمرے میں جاتے ہیں اور پھر چند ہی سیکنڈز میں اس کمرے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ حملہ اس قدر مہارت کے ساتھ کیا گیا کہ کمرے کی چھت پر راکٹ کے داغنے کا نشان بھی موجود تھا اور حملے میں اس کمپاؤنڈ کے باقی کسی حصے کو نقصان نہیں پہنچا۔ ایسی ہی ایک اور ویڈیو میں فوجی دستے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کرتے ہیں جس میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد موجود ہیں۔ اس دوران کارروائی کی مکمل فلمنگ ڈرون کواڈ کاپٹر سے کی جا رہی ہے اور کمپاؤنڈ کے اندر کی صورتحال سے فوجی کمانڈرز کو آگاہ بھی رکھا جا رہا ہے۔اسی طرح ایک اور ویڈیو میں چند دہشت گردوں کو ایک پگڈنڈی پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو اس قدر واضح ہے کہ ان کے چہرے بھی شناخت کیے جا سکتے ہیں۔ پھر انھیں ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور ڈرون ہی کے ذریعے میزائل فائر کیے جاتے ہیں۔ بعدازاں اسی ایکس اکاونٹ نے یہ دعوی بھی کیا کہ اس حملے میں یہ چاروں افراد ہلاک ہوئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ وہ نئی ٹیکنالوجی ہے جو اب پاک فوج انٹیلیجنس معلومات کے بنیاد پر کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 43 منٹ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 32 منٹ قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل